اسلام آباد : میاں منشا کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر کا تبادلہ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 17:03

اسلام آباد : میاں منشا کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر کا تبادلہ کر دیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : میاں منشا کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر کا تبادلہ کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ میاں منشا کےلندن میں سینٹ جیمز ہوٹل کی تحقیقات کرنیوالےایف بی آر افسربشیر اللہ خان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بشیر اللہ خان ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے عہدے پر تعینات تھے اور میاں منشا کے خلاف 9 ارب روپے کی غیر قانونی طور پر منتقلی سے متعلق تحقیقات کررہے تھے۔

ایف بی آر آفیسر بشیر اللہ خان نے رواں برس 21 اگست کو میاں منشا کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں 6 کروڑبرطانوی پاؤنڈسےہوٹل کی خریدار ی سے سمیت اہم سوالات کے جوابات طلب کیے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بشیر اللہ کی جگہ کسی اور افسر کو تحقیقات کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :