ہریتک روشن نے پرستار کی آخری خواہش پوری کر دی

جمعہ 4 دسمبر 2015 17:40

ہریتک روشن نے پرستار کی آخری خواہش پوری کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہریتک روشن آجکل آشوتوش گوواریکر کی نئی آنے والی فلم ”موہن جو دڑو“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔آشوتوش گووایکر کی فلم موہن جو دڑو کی شوٹنگ مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور میں جاری ہے۔دکن کرونکل کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی پندرہ سالہ کینسر کی مریض پرستارنکیتا شکلا کی طرف سے ایک ملاقات کی درخواست کی گئی۔

(جاری ہے)

نکیتا کی یہ خواہش اس ہسپتال کے مالک گنیش واری کی طرف سے ڈائریکٹرآشوتوش تک پہنچائی گئی جس میں لڑکی زیر علاج ہے۔موہن جو دڑو کے ڈائریکٹر نے مریض بچی کی درخواست کے متعلق اداکار کو بتایا تو انھوں نے اسے فل فور قبول کر لیا۔ہریتک روشن نے اپنے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر 4نومبر کو اپنی پرستار سے ملاقات کی۔نکیتا نے اپنے پسندیدہ اداکار کو سامنے پا کر خوشی کا اظہا ر کیا اور ان کے ساتھ متعدد تصاویر بھی بنوائیں۔تاہم افسوس کے ساتھ نکیتا اس ملاقات کے صرف ایک ہفتے تک زندہ رہنے کے بعد جل بسی۔