پاکستان ریلویزمیں افرادی قوت کابحران شدت اختیارکرگیا

ریلوے ٹریفک میں سٹاف دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے ڈیوٹی کے اوقات 8 سے بڑھاکر12گھنٹے کردیئے

جمعہ 4 دسمبر 2015 19:46

پاکستان ریلویزمیں افرادی قوت کابحران شدت اختیارکرگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 دسمبر۔2015ء) پاکستان ریلویزمیں افرادی قوت کابحران شدت اختیارکرگیاہے جس کے نتیجہ میں ریلوے انتظامیہ نے ریلوے ٹریفک سے ملحقہ سٹاف کے ساتھ زیادتیوں کے پہاڑتوڑدیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ ریلوے ٹریفک میں سٹاف مطلوبہ تعدادمیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے ریلوے ٹریفک میں موجودسٹاف کے وہ اراکین جوبرانچ لائنوں پرڈیوٹی انجام دے رہے ہیں کہ ڈیوٹی کے اوقات 8گھنٹے سے بڑھاکر12گھنٹے کردیئے ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ نے مذکورہ سٹاف کی ہفتہ وار رخصت بھی ختم کردی ہے۔اس صورتحال میں ریلوے ٹریفک کے سٹاف کے لئے ڈیوٹی دینا انتہائی دشوارہوکررہ گیاہے۔ریلوے ٹریفک سٹاف نے فوری بھرتی کامطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :