متاثرین زلزلہ کیلئے پاکستان نیوی کا ریلیف آپریشن جاری

24ٹن امدادی اشیاء کی ایک اور کھیپ ،3.2ملین کی نقد امدادسوات پہنچا دی گئی

جمعہ 4 دسمبر 2015 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) تباہ کن زلزلے سے متاثرہ دور دراز علاقوں کے متاثرین کی امداد کے لئے پاکستان نیوی کا ریلیف آپریشن خیبر پختونخواہ اور سوات کے علاقوں میں جاری ہے۔ زلزلے سے متاثرہ اضلاع شانگلہ، سوات اورباجوڑ ایجنسی کے علاقوں میں اب تک پاکستان نیوی کی ریلیف ٹیمیں63ٹن سے زائد امدادی اشیاء تقسیم کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی کی امدادی اشیاء کی 24 ٹن کی ایک اور کھیپ لاہور سے سوات میں قائم پاکستان نیوی کے ریلیف کیمپ میں پہنچ گئی۔ راشن، کمبل اور گرم کپڑوں پر مشتمل یہ امدادی اشیاء ضلع سوات کے متاثرہ علاقوں املوک درہ ،اﷲ ڈہنڈ اور کالام کے متاثرین زلزلہ میں تقسیم کی جائیں گی۔امدادی سامان کے ساتھ ساتھ 3.2مِلین کی نقد رقم بھی متاثرین زلزلہ کی بحالی کے کاموں کیلئے تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :