ڈپٹی کمشنر جا مشورو و دیگر افسرا ن کے خلا ف او پن انکوا ئر ی کا حکم

دا خلہ ،ریو نیو ،آبپا شی اور بلدیا ت کے بد عنوا ن افسرا ن کی گر فتا ر ی کا فیصلہ ،چیف سیکریٹری کی زیر صدا ر ت اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلا س

جمعہ 4 دسمبر 2015 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن زیر صدا ر ت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اجلا س جمعہ کو یہا ں منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف الزاما ت میں ملوث ڈھا ئی در جن سے زا ئد افسرا ن کی گر فتا ر ی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر جا مشورو آیو خا ن مر ی کی فرائض سے غفلت پر انکے خلا ف اوپن انکو ائری کا حکم دیا گیا ۔

مذکو ر ہ ڈپٹی کمشنر نے سر کا ر ی ارا ضی سمیت سندھ یو نیورسٹی ٹا ؤ ن شپ کی ہزاروں ایکڑ ارا ضی پر تجا وزا ت ختم کرانے میں دلچسپی نہیں لی تھی ۔اجلا س میں سر کل سپر وا ئزرنو شہرو فیرو ز مشتا ق میمن کے خلا ف بد عنوا نی اور ڈسٹرکٹ آفیسر سٹی ڈسٹرکٹ گو رنمنٹ را شد عقیل کے خلا ف بد عنوا نی کے الزا م میں او پن انکوا ئری شرو ع کر نے کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈا ئریکٹر جنر ل ایچ ڈی اے ،ٹی ایم او قا سم آبا د حاکم علی ملا ح ،سا بق تعلقہ نا ظم شہدا د کو ٹ سر دا ر علی جا نوری ،سا بق ٹی ایم او منظو ر احمد شیخ اور سا بق انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے خلا ف بھی قواعد وضوا بط کے تحت کا روا ئی کا فیصلہ کیا گیا ۔او پن انکوا ئری کے علا وہ افسرا ن کے خلا ف ایف آئی آر کے اند را ج اور ان کی گرفتا ر ی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جن میں محکمہ بلدیا ت کے افسر عبدالقوی خا ن بھی شا مل ہیں جنہو ں نے قطعہ ارا ضی کیلئے جعلی دستا ویزا ت تیا ر کیں تھیں ۔

چیف سیکریٹری نے وا ضح کیا کہ جو افسرا ن انسدا د بد عنوا نی میں متعلقہ ادا رو ں سے تحقیقا ت میں تعا ون نہیں کریں گے ان کے محکمہ جا تی سر برا ہو ں /انتظا می صو با ئی سیکریٹریو ں سے جوا ب طلبی کی جا ئے گی ۔محمد صدیق میمن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا ر ٹی کی مبینہ بے ضا بطگیو ں کا نو ٹس لیتے ہو ئے ایس بی سی اے کے میکا نزم کو مزید مؤثر کر نے کی غر ض سے سیکریٹری بلدیا ت سے دس رو ز میں تجا وزا ت بھی طلب کیں ہیں ۔

اجلاس میں محکمہ آبپا شی ،ریو نیو ،بلدیا ت اور دا خلہ کے معا ملا ت پر کا روا ئی ہو ئی ۔چیئرمین اے سی ای ممتا ز علی شا ہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد وسیم ،سیکریٹری آبپا شی ظہیر حیدر شا ہ ،سیکریٹری سروسز جما ل مصطفی سید ،ڈا ئریکٹرز اے سی ای نذر حسین بو ذدا ر اور رضوا ن تر مذی نے بھی شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :