وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کراچی میں بیلا روس کمپنی کے ایک وفد کے مابین اجلاس
کمپنی کی جانب سے سندھ اور ممکنہ طور پر خیرپور اکنامک زون میں ٹریکٹر مینو فیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی گئی
جمعہ 4 دسمبر 2015 21:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بیلا روس کمپنی کے ایک وفد کے مابین اجلاس منعقد ہوا،جس میں بیلا روس ٹریکٹرز مینوفیکچرنگ کمپنی کی جانب سے سندھ اور ممکنہ طور پر خیرپور اکنامک زون میں ٹریکٹر مینو فیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
بیلاروس کمپنی کے وفد کی قیادت HAROTYUNYAN ARMENکر رہے تھے نے حال ہی میں اسلام آباد میں ان کی کمپنی اور حکومت سندھ کے درمیان ہونے والے ایم او یو کے تحت سندھ میں ٹریکٹر مینو فیکچرنگ پلانٹ اور دیگر سپورٹنگ انڈسٹری کے قیام میں گہر ی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے منصوبے پر جلد از جلد عمل کرنے پر زور دیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹریکٹرز اور زراعت سے متعلق اشیاء کے حوالے سے خصوصی طور پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لینے پر انہیں خوش آمدید کہا اور اس حوالے سے سیکرٹری زراعت شاہد گلزار شیخ ، سیکرٹری خزانہ سہیل راجپوت اور ڈائیریکٹر جنرل بور ڈ آف انوسٹمینٹ (بی او آئی) افتخار شہلوانی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جو کہ بیلاروس کمپنی کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کرکے تمام ممکنہ امکانات ، سرمایہ کاری کے امور اور اسکیموں پر عملدرآمد کے شیڈول وغیرہ طے کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.