امیدوارنذرآتش، ڈی جی رینجرزنوٹس لیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

اوچھے ہتھکنڈوں نہ کل گھبرائے تھے نہ آئندہ کبھی گھبرائیں گے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، قائد جمعیت علماء پاکستان

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے سرجانی میں جے یوپی کے امیدوارمحمدرشید پر حملے اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کراچی میں امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نورانی کے متوالے نہ کل گھبرائے تھے اور نہ آئندہ کبھی گھبرائیں گے۔

جے یوپی کارکنان بدترین حالات میں بھی سینہ سپر رہے اور دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ،انہوں نے کہاکہ مشن نورانی کی تکمیل ہمارااولین مقصد ہے اور اس مقصد میں ہم کامیاب ہوکر رہیں گے انشاء اﷲ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرجانی میں دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو دہشتگردوں کے خوف سے باہر نکالنااداروں کی ذمہ داری ہے۔

قائدجمعیت صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے عوام سے اپیل کی کہ آج الیکشن میں چابی کے نشان پر مہر لگاکر 1970کی یادتازہ کردیں۔اس موقع پر شبیر ابوطالب، علامہ السیدعقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی رفیع الرحمان نورانی، مفتی بشیرالقادری نورانی، حاجی عبدالرحیم نورانی، عبدالوحیدیونس، حاجی نورمحمدبھایا، شیخ عبدالغفار،محمدرفیق قادری ودیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :