پولنگ شروع ہونے سے پہلے شہر بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز رینجرز کے حوالے کئے جائیں، قاری محمد عثمان

تخت کراچی کے حصول کیلئے سب جماعتیں دھاندلی کی تیاریاں کرچکی ہیں،شہر کو فتح کرنے کی میں برہنہ ،لیبرل پاکستان کی راہ ہموار کی جارہی ہے

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) پولنگ شروع ہونے سے پہلے شہر بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز رینجرز کے حوالے کئے جائیں۔ تخت کراچی کے حصول کے لئے سب ہی جماعتیں دھاندلی کی تیاریاں کرچکی ہیں۔ کراچی کو فتح کرنے کی میں برہنہ اور لیبرل پاکستان کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ تمام جماعتوں کے لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہوگئے ہیں۔

دو جماعتی اتحاد کراچی اتحاد نہیں۔ مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے لیے کراچی میں کوئی جگہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انتخابی مہم کے اختتام پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جمعیۃ علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان ، صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مفتی کفایت اﷲ ، سیکریٹری اطلاعات عبدالجلیل جان، جوائنٹ سیکریٹری سابق سنیٹر مولانا راحت حسین ، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء سردار رحیم ، سابق ایم پی اے مولانا عمر صادق، سید اکبر شاہ ہاشمی ، مفتی عبدالمنعم ، حافظ عبدالقیوم نعمانی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور حاجی میر زمان محسود نے اتحاد ٹاؤن ، مفتی محمود چوک ، منظور کالونی ، لانڈھی ، پٹھان کالونی سائٹ اور کراچی کی مختلف یونین کونسل میں انتخابی جلسوں ریلیوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کو فحاشی اور عریانی کا اڈہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ووٹ کی قوت سے اسلام کے نام لیواؤں کو کامیاب کریں گے۔ اور فحاشی پھیلانے والوں مسترد کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تمام محکموں کو این جی اوز کے حوالہ کر کے تحریک انصاف نے مغربی ایجنڈے کی تکمیل اور مشن پر عمل درآمدشروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام کراچی میں امن کی بحالی کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے۔ کراچی کو بھتہ خوروں ، اسمگلروں ،دہشت گردوں اور مذہبی لبادہ اوڑھنے والے بیرونی این جی اوزکے نمائندوں سے آزاد کرانے کے لئے عوام 5دسمبر کے دن کتاب پر مہر لگا کرکراچی کو امن و محبت کا گہوارہ بنائیں۔اس موقع پر مسلم لیگ فکشنل کے سردار رحیم نے منظور کالونی یو سی 2میں جمعیۃ علماء اسلام کے چیئر مین کے امید وار اویس اﷲ مروت کی حمایت کا اعلان کیا۔ اور اپنے تمام متعلقین کو ان کی کامیابی کے لئے ہدایات دی۔

متعلقہ عنوان :