آرٹس کونسل کو بین الاقوامی ادارہ بنائیں گے‘ شیخ راشد عالم

کراچی میں گزارے ہوئے دن کبھی نہیں بھول سکتا‘ انور کمال‘ کراچی میں احسان امروہوی کی پایا پارٹی میں اظہار خیال

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) پاکستان ہیرو فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ راشد عالم نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کو بین الاقوامی ادارہ بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا، وہ معروف ڈائریکٹر ، پروڈیوسر آگنائزر اور آرٹس کونسل کے سینئر رکن احسان امروہوی، کی رہائش گاہ پر کینیڈا سے آئے ہوئے اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار انور کمال کے اعزاز میں منعقد کی گئی پاپا پارٹی میں اظہار خیال کر رہے تھے اس موقع پر انیس مرچنٹ، توقیر بیگ، اسد بیگ، فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی، سیکریٹری پرویز مظہر نائب صدر جنید رضوی کے علاوہ ذکریا پولانی، محمد اصغر، محمد پرویز و دیگر بھی موجود تھے شیخ راشد عالم نے مزید کہا کہ وہ کراچی میں ادبی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا عزم لے کر آرٹس کونسل کے احمد شاہ گروپ میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کو بین الاقوامی ادارہ بنانا چاہتے ہیں، آئندہ برس واشنگٹن آرٹس کونسل کے اشتراک سے امریکہ میں پاکستانی ثقافتی میلہ کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کیلئے رابطوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار انور کمال نے کہا کہ کینیڈا میں رہتے ہوئے بھی وہ اپنے شہر کراچی اور یہاں کے دوستوں کو نہیں بھول سکتے۔ کراچی میں جو وقت گزراوہ میرے زندگی کے سنہرے دن تھے جنہیں کبھی بھول نہیں پاؤں گا۔ احسان امروہوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب منعقد کرکے انہیں خوشی ہوئی ہے۔ توقیر بیگ نے کہا کہ وہ جلد ٹی وی پروڈکشن شرو ع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔