کراچی کے عوام آج جیت کے نشان تیر کے نشان پر مہر لگائیں ، مشتاق مٹو
کے نمائندے کامیاب ہوکر عوامی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کردیں گے ، پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی
جمعہ 4 دسمبر 2015 21:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے صدر مشتاق مٹو ،نائب صدر بنیامین عزیز ،رتن لال ،جاوید یوسف ،منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر جمیل نسیم،،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر الفریڈجون،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر یونس گل ، سیکریٹری اطلاعات آصف غنی ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر نسیم بھٹی ، جنرل سیکریٹری ملیر،ادریس چراغ میڈیا سیل منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کی انچارج روما مشتاق مٹو ، ممبران میڈیا سیل جاوید حمید بھٹی ،داؤد سالک اورسلامت نور خان نے اپنے مشترکہ بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 5دسمبر 2015بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔
یہ ہمارا قومی فریضہ ہے اس سے قوم کی شہر کی ترقی کیلئے بنیاد رکھی جائے گی ۔(جاری ہے)
اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے جیت کے نشان تیر کے نشان کو ضرورت یاد رکھیں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو جیتوا کر آپ شہر کراچی کو روشنیوں کا شہر ، پرامن ترقی یافتہ شہر بنائیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر اپنے اپنے علاقوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے دن رات ایک کردیں گے ۔
شہریوں کی بنیادی ضروریات زندگی کے مسائل حل کرکے ان کی زندگی آسا ن بنادیں گے ۔ قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو ، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زردار ی نے اپنے اپنے دورے حکومت میں عوام کی زندگی میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت ہی آج پاکستان ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بے شمار خدمات ملک پاکستان کیلئے ہیں ۔ انشاء اﷲ آج کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی سے طلو ع ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.