محمد آصف اور سلمان بٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 21:49

محمد آصف اور سلمان بٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کیے جانے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) محمد آصف اور سلمان بٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد آصف اور سلمان بٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کیلئے اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے دعوی کیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد ممکنہ طور پر محمد آصف اور سلمان بٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں بھی شامل کیا سکتا ہے۔