پہلی ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا آغاز آج ہوگا

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:08

پہلی ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا آغاز آج ہوگا

میلبورن ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا میں کرکٹ تاریخ کی پہلی ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا آغاز ہفتہ سے ہو رہا ہے جس میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں برسبین ہیٹ، میلبورن سٹارز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، پرتھ سکارچرز، میلبورن رینی گیڈز، ہوبارٹ ہریکنز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

5 دسمبر سے 24 جنوری تک جاری رہنے والی لیگ میں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ میں برسبین ہیٹ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے مدمقابل ہو گی، 17 جنوری تک لیگ میچز کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کے بعد ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 21 اور دوسرا سیمی فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :