بی اے ایل ایل بی (آنرز) سیکنڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:15

کراچی ۔ 4 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سیکنڈ ایئر اور فورتھ ایئر سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے 27 نومبر کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب بروز جمعرات 17 دسمبر 2015ء کو منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔