قاہرہ، ریستوران پر آتش گیر مادے کے حملے میں 18 افراد ہلاک

حملہ آور اسی ریستوراں کا سابق ملازم تھا

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:19

قاہرہ، ریستوران پر آتش گیر مادے کے حملے میں 18 افراد ہلاک

قاہرہ ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ریستوران میں آتش گیر مادے کے حملے کے بعد آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مصری حکام کے مطابق یہ ریستوران قاہرہ کے وسطی علاقے عجوزہ میں ایک تہ خانے میں قائم ہے اور یہ نائٹ کلب کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا جس کی وجہ سے آتش گیر مادے کے حملے کے بعد وہاں موجود افراد زندہ جل گئے ہیں یا پھر دم گھٹنے سے مارے گئے ہیں۔

ایک مصری عہدے دار نے بتایا ہے کہ حملہ آور اسی ریستوران کا ایک سابق ملازم تھا اور اس کو ریستوران انتظامیہ نے ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔برطانوی خبررساں ادارے نے واقعے میں اٹھارہ افراد کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ عنوان :