گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کرکٹ ٹیم نے چوتھی بار ڈسٹرکٹ چیمپئین جیت کرریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:19

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کرکٹ ٹیم نے چوتھی بار ڈسٹرکٹ چیمپئین جیت کرریکارڈ ..

فتح جنگ ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) انٹر سکولز مقابلہ جات گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کی کرکٹ ٹیم نے مسلسل چوتھی بار ڈسٹرکٹ چیمپئین کا اعزاز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ایک اور گورنمنٹ ہائی سکول حضرو کے درمیان ہوا ۔جس میں فتح جنگ ہائی سکول نمبر ایک کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے مخالف ٹیم کو شکست دی اس کامیابی کا سہرا سینئرہیڈ ماسٹر عامر اقبال کی بھر پور سرپرستی تمکین الہی خان کی خصوصی کاوشوں اور ٹیم کوچ مظہر اقبال کے سر ہے جس کی وجہ سے سکول ہذا کو یہ اعزاز حاصل ہوا ۔