کراچی بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کو شکل دیدی گئی

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی کیبلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، شہر کے 4ہزار ایک سو54 پولنگ اسٹیشنز میں سے631 کو انتہائی حساس جبکہ 1891کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔اندرون سندھ اور پولیس کے دیگر یونٹس سے منگوائی گئی نفری کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے زائد ہے جبکہ مجموعی طور پر 35ہزار اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔

5دسمبر کوکراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی سب سے اہم پولنگ ہوگی، شہر میں 4 ہزارایک سو54 پولنگ اسٹیشنز میں سے 631 کو حساس، 1891 کو حساس جبکہ 1650 کو نارمل قرار دیاگیا ہے، مجموعی طور پر شہر کو3 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔شاید کراچی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نفری تعینات کی جارہی ہے، جس کی تعداد 35 ہزار کے لگ بھگ ہے، ساڑھے 5 ہزار اہلکار اندرون سندھ سے منگوائے گئے ہیں جبکہ 5ہزار اہلکار سندھ پولیس کراچی پولیس کو فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

500پولیس موبائلز اور 8 سو موٹر سائیکلیں اہلکاروں کو فراہم کی گئی ہیں،چار ڈی آئی جیز، 41ایس ایس پیز اور ایس پیز، 53 ڈی ایس پیز اور اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے ساڑھے 5 ہزار افسران تعینات کیے گئے ہیں۔کراچی پولیس کے کنٹی جینسی پلان کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 7 اہلکار جبکہ روف ٹاپ پر ایک اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشنز پر 5 اہلکار اور روف ٹاپ پر ایک اہلکار جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشنز پر3،3 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،9ہزار سے زائد رینجرز اہلکار پولیس کے ساتھ الیکشن سکیورٹی کے لئے تعینات ہوں گے،انتخابات والے کے روز شہر میں پاک فوج کی 20 کمپنیزتعینات ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق تمام اضلاع میں پولیس اور رینجرز کی بیک اپ سپورٹ کے لیے فوجی دستے بھی موجود رہیں گے جبکہ انتہائی حساس علاقوں میں پٹرولنگ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :