کراچی کے ضلع ملیر میں 170پولنگ اسٹیشنز حساس اور 222حساس ترین ہیں، الیکشن کمیشن

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں 170 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 222 حساس ترین ہیں، ضلع غربی میں حساس پولنگ اسٹیشن 396 اور 497 حساس ترین ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 859 پولنگ اسٹیشن حساس اور 198 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع جنوبی میں 97 حساس اور 279 حساس ترین پولنگ اسٹیشن ہیں، ضلعی شرقی میں 288 حساس اور 321 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی شرقی میں 288 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 321 کو انتہائی حساس جب کہ ضلع کورنگی میں 274 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔