Live Updates

پیپلز پارٹی کراچی میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے زیادہ نشستیں جیتے گی: سعید غنی

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 22:47

پیپلز پارٹی  کراچی میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے زیادہ نشستیں ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئےایم کیو ایم اور تحریک انصاف جماعت اسلامی کے اتحاد کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کی جانب سے حیران کن دعوی کیا گیا ہے۔ سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ کل کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات