پاک بھارت سیریز کیلئے عوام زیادہ پرجوش نہیں ہیں: سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:13

پاک بھارت سیریز کیلئے عوام زیادہ پرجوش نہیں ہیں: سابق بھارتی لیجنڈ ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کیلئے عوام زیادہ پرجوش نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے حوالے سے تاحال صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس حوالے سے صورتحال ایک دو روز میں واضح ہوجائے گی۔ اس حوالے سے سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کو زیادہ امیدیں وابستہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت سیریز ہوئی بھی تو اس مرتبہ دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین اس حوالے سے زیادہ پرجوش نہیں ہیں۔ حالانکہ دونوں ملکوں کے درمیان 3 سال کے وقفے کے بعد سیریز ہونے جارہے ہی تاہم دونوں ٹیموں میں اب ویسے کھلاڑی نہیں جیسے انضمام الحق یا گنگولی کی کپتانی کے وقت میں تھے۔ اسی لیے انہیں لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین اس سیریز کیلئے زیادہ پرجوش نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :