کاؤنٹی کونسل سٹرکوں پر موجود ”بلیک ہولز“ خلا سے دیکھنا چاہتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:18

کاؤنٹی کونسل سٹرکوں پر موجود  ”بلیک ہولز“ خلا سے دیکھنا چاہتی ہے

ووسٹرشائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2015ء)لیجیے مغربی ممالک کی کاؤنٹی کونسلز بھی اپنے مسائل کا حل خلا میں ڈھونڈ رہی ہیں۔ ووسٹرشائر کاؤنٹی کونسل خلاء میں مائیکروسیٹلائٹ بھجوانا چاہتی ہے۔ کاؤنٹی کونسل نے مائیکروسیٹلائٹ بنوانے کے لیے سائنسدانوں سے رابطہ کر لیا ہے۔کاؤنٹی کونسل کا کہنا ہے کہ اس مائیکروسیٹلائٹ سے انہیں ٹریفک جام اور رش وغیرہ کی صورتحال سے آگاہی ہو سکے گی۔

اس مائیکروسیٹلائٹ سے ڈرائیوروں کا ڈرائیونگ کے دوران برتاؤ بھی دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

کونسل نے یہ بھی بتایا کہ اس سیٹلائٹ کو سڑکوں پر موجود گڑھوں سے فوری طور پر خبردار ہونے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ کسی گاڑی کو متوقع نقصان پہنچنے سےپہلے اسے پُر کر دیا جائے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ خلا میں گردش کرتی کیوب سٹیٹ (CubeStat) نامی ڈیوائس سے انہیں پتہ چل جائے گا کہ کس وقت اور کس جگہ ٹریفک جام متوقع ہے ۔ کونسل کا کہنا ہے کیوب سٹیٹ نامی ڈیوائس کو خلا میں بھیجنے پر 26000پاؤنڈ لاگت آئے گی تاہم اس کے انتظام کی لاگت اس سے بھی دوگنی ہوگی، اس لیے کونسل کسی ایسے پارٹنر کی تلاش میں ہے جو اس پراجیکٹ میں ان سےتعاون کر سکے۔