پابندی ختم ہونے کے بعد سے محمد عامر کااب تک 168 کھلاڑیوں کا شکار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 01:50

پابندی ختم ہونے کے بعد سے محمد عامر کااب تک 168 کھلاڑیوں کا شکار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) پابندی ختم ہونے کے بعد سے محمد عامر اب تک 168 کھلاڑیوں کو شکار کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پابندی ختم ہونے کے بعد سے محمد عامر کی کرکٹ کے میدانوں میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر رواں برس ستمبر کے ماہ سے لے کر اب تک مختلف طرز کی کرکٹ میں 168 کھلاڑیوں کو اپنی گیند بازی کا شکار بنا چکے ہیں۔ محمد عامر کی اس شاندار کارگردگی کے باعث ہی انہیں قومی ٹیم میں جلد واپس شامل کرلیے جانے پر کرکٹ بورڈ حکام سنجیدگی سے غور و فکر کر رہے ہیں۔