ولادی میر پوتین کو 2018 کے بعد بھی صدر رہنا چاہیے ، روسی عوام کی اکثریت کی راے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:02

ولادی میر پوتین کو 2018 کے بعد بھی صدر رہنا چاہیے ، روسی عوام کی اکثریت ..

ماسکو ۔ 05 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 دسمبر۔2015ء) 57 فی صد روسی شہری چاہتے ہیں کہ سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادی میر پوتین کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جو ولادی میر پوتین کی پالیسی جاری رکھے۔ 18 فی صد افراد نے کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو روس کے مسائل کا دوسرے حل تجویز کر سکے۔

(جاری ہے)

48 فی صد رائے دہندگان کے مطابق میں اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں ہے جو ولادی میر پوتین کی جگہ لے سکے۔ 33 فی صد لوگوں کے خیال میں ایسی شخصیت کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔رائے شماری کے نتائج کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد 60 فی صد سے کم ہو کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک کی حکومت میں انتخابات کے نتیجے میں نئے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔ 21 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ سارا اقتدار ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں ہو۔