وزیر اعظم ہاؤس کی امریکی شہر کیلیفورنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے امریکی سفیر کی لندن میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی خبروں کی تردید

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:06

وزیر اعظم ہاؤس کی امریکی شہر کیلیفورنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے ..

اسلام آباد ۔ 05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم ہاؤس نے امریکی شہر کیلیفورنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے امریکی سفیر کی لندن میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیلیفورنیا میں دہشتگردی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے لندن میں وزیر اعظم کے ساتھ امریکا کے خصوصی نمائندے کی ملاقات کے حوالے سے شائع /نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ بے بنیادہیں۔