فلم انڈسٹری میں دوبارہ رونقیں بحال ہونے والی ہیں ‘بشریٰ انصاری

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:15

فلم انڈسٹری میں دوبارہ رونقیں بحال ہونے والی ہیں ‘بشریٰ انصاری

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء ) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے ،موجودہ دور میں جس طرح پاکستانی فلمیں کامیابی حاصل کررہی ہیں اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے کہ فلم انڈسٹری میں دوبارہ رونقیں بحال ہونے والی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کی پہلی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “میر ے لئے بڑا خوشگوار تجربہ تھا اور اس تجربے کی بنیاد پر میں مزید تجربے کرنے کا ارادہ بھی کرچکی ہوں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کراچی سے ہو یا لاہو رسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل بات تو صرف یہ ہے کہ ہماری فلم پاکستانی ہے ۔

متعلقہ عنوان :