بیرون ممالک کوشش ہوتی ہے اپنے میوزک اور لباس سے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں ‘ شاہدہ منی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:21

بیرون ممالک کوشش ہوتی ہے اپنے میوزک اور لباس سے پاکستان کے خوبصورت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ،یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے، چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے میوزک اورلباس کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :