18 رکنی ماڈل ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:25

18 رکنی ماڈل ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 18 رکنی ماڈل ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاہے، ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کوچ جہانزیب نے18 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان یامین ٹیم کو کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ، عمیر،دستگیر، علی زبیر، کاشان، باغ، توصیف، فہد، جواد، اسفند،عاقب، شوال، ریحان، طلحہ، ریجان، حمزہ اور عمر شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں ماڈل ٹاؤن کلب اپنا میچ قائد اعظم کلب کے خلاف (آج) اتوار کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گی۔