12 رکنی قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:25

12 رکنی قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء)12قومی ٹیم نویں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین چیمپین شپ 14 دسمبر سے ہانگ کانگ میں شروع ہوگی اور ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپین شپ میں ایشیاء کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، انڈیا، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لنیڈ، برونائی، چائنیز پائے، یو اے ای اور ہانگ کانگ شامل ہیں، سنگاپور کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان کو گر وپ ڈی میں رکھا گیا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کو کھیلے گا اور جبکہ دوسرا میچ تھائی لینڈ کے 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 19 خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں جن کو کوچز شازیہ یوسف اور محمد انوار تربیت دے رہے ہیں۔