انٹرنیشنل ٹینس لیگ ، ماریا شراپووا سیم سٹوسر کے خلاف کامیاب

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:28

انٹرنیشنل ٹینس لیگ ، ماریا شراپووا سیم سٹوسر کے خلاف کامیاب

ٹوکیو (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر- 2015ء) جاپان میں جاری انٹرنیشنل ٹینس لیگ کے میچ میں جاپان وارئیرز کی ماریا شراپووا نے انڈین ایسز کی کھلاڑی سیم سٹوسر کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری انٹرنیشنل ٹینس لیگ کے خواتین ایونٹ میں جاپان واریئرز اور انڈین ایسز کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا جہاں جاپان کی نمائندگی کرنے والی ماریا شرا پووا اور بھارت کی سیم سٹوسر کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ۔ ماریا شراپووا نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی ۔ ان کی فتح کا سکور 5-6 اور 4-6 رہا ۔