کراچی،بلدیاتی انتخابات، رینجرز نے جعلی پریذائیڈنگ آفیسر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران رینجرز نے کراچی کے علاقے سولجر بازار کے ایک پولنگ اسٹیشن سے جعلی پریذائیڈنگ آفیسر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جعلی بیلٹ پیپرز کی اطلاع پر لائنز ایریا یونین کونسل 9 کے پولنگ اسٹیشن پر بھی کارروائی کی گئی۔ ہفتہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے اطلاع ملنے پر سولجر بازار میں چھاپہ مار کر جعلی پریذائیڈنگ آفیسر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔لائنز ایریا یونین کونسل نمبر 9 پولنگ اسٹیشن نمبر 8 پر بھی جعلی بیلٹ پیپرز ملنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔