پی ٹی سی ایل کی جانب سے یوٹیوب سے پابندی ہٹا دی گئی

فلٹرز اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں ،وقتی طور پر کچھ صارفین یوٹیوب استعمال کر پا رہے ہیں ‘ذرائع

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:08

پی ٹی سی ایل کی جانب سے یوٹیوب سے پابندی ہٹا دی گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء)پی ٹی سی ایل کی جانب سے یوٹیوب سے پابندی ہٹا دی گئی اور پی ٹی سی ایل پر یوٹیوب استعمال کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلٹرز اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وقتی طور پر کچھ صارفین یوٹیوب استعمال کر پا رہے ہیں جبکہ چند روز میں فلٹرز اپ ڈیٹ کرنے کا عمل بھی مکمل ہو جائے گاجس کے بعد یوٹیوب دوبارہ بند ہو جائے گی ۔