داوٴدخیل کالاباغ میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، تحریک انصاف چیئر مین کے نام پر حتمی فیصلہ نہ کر سکی
ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:43
کالا باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء) داوٴدخیل کالاباغ میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،وائس چیئر مین لیبر کونسلر کے ناموں پر اتفاق جبکہ چیئر مین کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،میونسپل کمیٹی داوٴدخیل میں کل 16 سیٹوں پر الیکشن ہو جس میں پی ٹی آئی نے 6 سیٹیں آزاد گروپ 8 جماعت اسلامی 1 جبکہ ایک آزاد امیدوار بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوا ہے ۔
پی ٹی آئی اور بالٹی گروپ تاحال جوڑ توڑ کی سر توڑ کوشش جاری ہے مگر گذشتہ روز پی ٹی آئی گروپ 9 کونسلران آصف خان ، حبیب اللہ خان ، عصمت اللہ خان ، حبیب اللہ خان شنے خیل ، نعیم خان ، شفاء اللہ خان ، محمد اقبال خان آزاد ، غضنفر اللہ خان آزاد ، اور عبداللہ خان جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی گروپ نے میونسپل کمیٹی داوٴد خیل کیلئے جماعت اسلامی سے منتخب کونسلر عبداللہ خان کو وائس چیئرمین نامزد کیا ہے جبکہ لیبر کونسلر کیلئے سی بی اے یونین پاک امریکن فرٹیلائزر کے جنرل سیکرٹری قدرت اللہ خان کو نامزد کیا ہے تا ہم ابھی تک پی ٹی آئی گروپ نے چیئرمین کے کسی بھی نام پر اتفاق نہیں کیا تا ہم حبیب اللہ خان شنے خیل اور عصمت اللہ خان شیبے خیل کے ناموں پر پی ٹی آئی گروپ کے مذاکرات جاری ہیں ساتھ ہی بالٹی گروپ نے بھی توڑ جوڑ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور بالٹی گروپ کی طرف سے ظفر اللہ خان چئیرمین نامزد کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں بھر پور سیاسی میٹنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.