برطانوی سکول میں موجود 100 سال پرانے بھارتی ڈھانچے کو منزل مل ہی گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:48

برطانوی سکول میں موجود 100 سال پرانے بھارتی ڈھانچے کو منزل مل ہی گئی

لیورپورل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر2015ء) برطانیہ۔ لیورپول کےہائی سکول کی انتظامیہ اس وقت حیران رہ گئی ، جب اُن پر انکشاف ہوا کہ سکول میں موجود 40 سال پرانا ڈھانچہ نقل نہیں بلکہ اصلی انسانی ہڈیوں سے بنا ہے۔ ہیڈوک ہائی سکول کی انتظامیہ اور طلباء نے اس ڈھانچے،جسے آرتھر کے نام سے پکارا جاتا تھا، کی آخری رسومات ادا کیں اور اسے دفنا دیا۔

جس وقت آرتھر کو دفنایا گیا، اس کے دونوں ہاتھ اورایک ٹانگ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

سینڈرا ڈکسن ، جو ہائی سکول کی آرٹ ٹیکنیشن ہے ، نے سب سے پہلے اس ڈھانچے کے اصل ہونے کا پتہ چلایا۔اس نے بتایا کہ میں نے سوچا تھا کہ ڈھانچہ اصل ہے۔ اس کے بعد مزید تحقیقات ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ ڈھانچہ 100 سال پہلے کا ہے۔ اس شخص کا تعلق بھارت سے تھا اور اس کی عمر 25 سے 30 سال تھی۔ سکول کا کہنا تھا کہ آرتھر کی رسومات سکول کے عیسائیت سے منسلک ہونے کے باعث عیسائی عقائد کے مطابق کی تھی، تاہم آرتھر کا تعلق بھارت سےہونے کے باعث انہوں نے ہندوانہ رسومات کا بھی خیال رکھا آرتھر کی آخری رسومات ادا کرنے کےبعد طلباء اور سٹاف نے آرتھر کےحوالےسے اپنی یاداشتیں بھی ایک دوسرے سے بیان کیں۔