2015 کے سب سے مشہورامریکی نام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:55

2015 کے سب سے مشہورامریکی  نام

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر2015ء)بچوں کا نام رکھنے والی ایک مشہور ویب سائٹ نے 2015 کے مشہور ترین ناموں کا اعلان کیا ہے۔ لڑکیوں میں صوفیہ نام سب سے زیادہ مشہور ہے جبکہ لڑکوں میں جیکسن کا نام سب سے زیادہ مشہور ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق صوفیہ کا نام 2015 کا ہی نہیں بلکہ گذشتہ 6 سالوں سے سرفہرست ہے جبکہ جیکسن کو لڑکوں کے لیےمشہورترین نام کا اعزاز لیتےہوئے تیسرا سال ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 2015 میں لڑکیوں کے مشہور ترین ناموں کی فہرست کچھ اس طرح ہے۔صوفیہ، ایما، الیویا، ایوا، میا، ازابیلا، زوئی ، للی، ایملی اور میڈیسن شامل ہیں۔ لڑکوں کےنام میں جیکسن، آدین، لیام، لوکس، نوح، میسن، ایتھن، کاؑدین،لوگن اور جیکب شامل ہیں۔