داعش کے دس کارکن تھائی لینڈ میں داخل

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:06

داعش کے دس کارکن تھائی لینڈ میں داخل

بنکاک ۔ 05 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں روس کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے دس شامی باشندے اکتوبر میں روسی شہریوں پہ حملے کرنے کے لیے تھائی لینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق تھائی پولیس کی ایک افشا ہونے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات روسی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ سنہ 2013 میں 15 لاکھ سے زائد روسی شہریوں نے تھائی لینڈ کا سفر کیا تھا۔تاہم تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک ان شامی باشندوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کر سکے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ 'گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔'

متعلقہ عنوان :