ریحام خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں وہ میرا انٹر ویو کر یں گی تو مجھے اس پر خوشی ہوگی‘میرا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:22

ریحام خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں وہ میرا انٹر ویو کر یں گی تو مجھے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ ریحام خان میرا انٹر ویوکر یں گی تومجھے بہت خوشی ہوگی ‘سیاست میں زیادہ دلچسپی نہیں مگر عوام کی خدمت کا جذبہ ہر وقت میرے دل میں رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران میرا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ کو تر جیح دی ہے جسکی وجہ سے آج مجھے شوبز میں منفر د مقام حاصل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریحام خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں اگر وہ میرا انٹر ویو کر یں گی تو مجھے اس پر خوشی ہوگی اور میں آج بھی ریحام خان کو کا میاب دیکھنا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :