بنگلہ دیش پریمیر لیگ ، بل کی عدم ادائیگی پر سلہٹ سپرسٹارز کے کرکٹرز کو ہوٹل چھوڑنے سے روکدیا گیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:32

بنگلہ دیش پریمیر لیگ ، بل کی عدم ادائیگی پر سلہٹ سپرسٹارز کے کرکٹرز ..

ڈھاکہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر- 2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے آنے والے سلہٹ سپر سٹارز کے غیر ملکی کرکٹرز کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے ان کی بس کو بل ادا کیے بغیر باہر جانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ہوٹل میں دیگر پانچ فرنچائز کے پلیئرز بھی مقیم تھے ، ذرائع کے مطابق سلہٹ سپر سٹارز کی ٹیم بس جب ہوٹل سے روانہ ہونے لگی تو سکیورٹی اہکاروں نے اسے روک لیا ، اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ بغیرادائیگی کیے یہاں سے نہیں جا سکتے ، اس صورتحال پر بس میں موجود غیرملکی پلیئرز اور ٹیم آفیشلز حیران رہ گئے ، انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بے عزتی ہے ، سلہٹ کے ٹیم مالکان کی جانب سے جلد ادائیگی کے وعدے پر معاملہ ختم ہوا ۔