دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ ،راونڈبی میں سلیم خان کلب اور کیمپس کلب مابین میچ برابری پر ختم
ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میں ایک ہی میچ سلیم خان کلب اور کیمپس کلب مابین کھیلا گیا جو کہ برابری پر ختم ہوا ۔فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء گروپ ای کے تحت کھیلا گیا واحد میچ جو کہ سلیم خان کلب اور کیمپس کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ با ل گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں ہوا ایک ایک گول سے برابر رہا۔
شائقین فٹ بال کو آج کے روز ایک انتہائی خوبصورت میچ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 16 ویں منٹ میں کیمپس کلب کے سٹرائیکر فواد نے محسن کے رائٹ ونگ کی طرف سے کیے گئے خوبصورت کراس پر ہیڈر (Header) کے زریعے عمدہ گول کردیا۔(جاری ہے)
لیکن تھوڈی دیر کے بعد کھیل کے 23 ویں منٹ میں سلیم خان کلب کے سٹرائیکر اقبال نے لیفٹ ونگ سے علی کے پاس پر بال کو جال کی راہ دکھائی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک مزید گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہا ف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متواتر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن دونوں ٹیموں کے دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے دوسرے ہاف میں گول نہ ہو سکا۔ اس طرح یہ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ آج( اتوار ) راونڈ بی میں گروپ بی کے تحت میچ نمبر62فیم سپورٹس کلب بمقابلہ والٹن کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور رات سات بجے، دوسرا میچ گروپ ای کے تحت میچ نمبر82 گڑہی شاہو یونائٹیڈ کلب بمقابلہ فیم کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں شام تین بجے اور تیسرا میچ گروپ ایف کے تحت میچ نمبر84برٹ کلب بمقابلہ فلائنگ ہارس کلب کے مابین آر اے بازار فٹ بال گراونڈ ، لاہور کینٹ لاہور میں شام تین بجے کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.