'جذبات مجروح کرنے پر' عامر خان اور اہلیہ پر مقدمہ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:19

'جذبات مجروح کرنے پر' عامر خان اور اہلیہ پر مقدمہ

مظفرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر2015ء) بولی وڈ اسٹار عامر خان کے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر دیئے گئے بیان کے بعد اداکار اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کے خلاف عدالتی احکامات پر ایف آئی آر درج کردی گئی. ایسی ہی ایک ایف آئی آر عامر خان کے خلاف نئی دہلی میں درج کی جاچکی ہے.

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے مظفرپور کے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی.

مذکورہ ایف آئی آر کی ہدایات ریاست بہار کے ضلع مظفرپور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سشما تری وندی نے ایڈووکیٹ اوجھا کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے بعد دی، جس میں اوجھا کا دعویٰ تھا کہ اداکار نے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا اور جس کی وجہ سے ملک میں ایک عدم برداشت کی فضا پھیل گئی.

متعلقہ عنوان :