عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:25

عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف درج

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔تفصیل کے مطابق متحدہ کے سربرہ کیخلاف مقدمہ ایف آئی اے نے درج کرایا۔یاد رہے عمران فاروق کو 16ستمبر 2010ء کو لندن میں چاقو کے وار کرکے مارا گیاتھا۔مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی سیل میں درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیس میں تین ملزم گرفتار ہیں۔محمد انور‘افتخار علی اور معظم علی بھی مقدمے میں شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ بھی معاونت کی ہے۔یاد رہے کہ وزیرداخلہ چودھری نثار نے کچھ عرصہ قبل یہ کہا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔حالیہ اقدام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔