شاہ رخ خان نے خواتین میں مقبولیت کے راز سے پردہ اٹھا دیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:41

شاہ رخ خان نے خواتین میں مقبولیت کے راز سے پردہ اٹھا دیا

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی شاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ اداکار کی وجیہہ شخصیت اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں انکے لاکھوں مداح ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے پرستاروں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد ذیادہ ہے۔ حالیہ انٹرویو کے دوران جب سپر سٹار سے اس وجہ کے متعلق سوال کیا گیا تو اداکار نے اس زار سے پردہ اٹھا ہی دیا۔

(جاری ہے)

50سالہ اداکار نے میڈیا کو بتایا چونکہ وہ خواتین کی تہہ دل سے عزت کرتے ہیں ، پس اسی لیئے وہ انھیں اور انکی اداکاری کو پسند کرتی ہیں۔ اداکار نے اپنی نئی آنے والی فلم دل والے کے متعلق بتایا کہ انھیں امید ہے ان کے پرستار اپنی پسندیدہ جوڑی کو ایک مرتبہ پھر بڑی سکرین پر دیکھ کرلازماً سراہیں گے۔ واضح رہے شاہ رخ خان اور کاجل کی مقبول ترین جوڑی پانچ کے طویل عرصے کے بعد روہت شیٹی کی دل والے میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔ روہت شیٹی کی دل والے رواں سال18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :