الیکشن کمیشن کا متعلقہ ریٹرنگ افسر کو کراچی میں جعلی خاتون پریذائیڈنگ افسر کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر کراچی میں خاتون پولنگ ایجنٹ کا خود کو پریذائیڈنگ افسر ظاہر کرنے کا نوٹس لے کر متعلقہ ریٹرنگ افسر کو کاروائی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخا بات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر کراچی میں خاتون پولنگ ایجنٹ خود کو پریڈائیڈنگ افسر ظاہر کرکے جعلی ووٹ ڈلوا رہی تھی۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو فوری طورپر متعلقہ خاتون کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔