کراچی کے 6 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی جاری

ہفتہ 5 دسمبر 2015 17:40

کراچی کے 6 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر2015ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی کے بلدیاتی انتخابی معرکہ میں ووٹنگ کا عمل صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہا۔ کراچی کے 6 اضلاع کی ایک ہزار 5 سو 20 نشستوں کیلئے 5 ہزار 4 سو ایک امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی کے 70 لاکھ، 82 ہزار 3 سو 19 ووٹرز کیلئے سفید، سبز اور نیلے رنگوں میں پونے 2 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے تھے۔

6 اضلاع کی 209 یونین کمیٹیوں اور 38 یونین کونسلز کے ووٹرز کیلئے 4 ہزار ایک سو 41 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔

(جاری ہے)

ایک ہزار 7 سو 91 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 2 ہزار ایک سو 16 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا جبکہ صرف 234 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کیلئے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، 60 ریٹرننگ آفیسر، 115 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ 42 ہزار 4 سو 65 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ نے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔ شہر میں پر امن و شفاف انتخابات کرانے کے لئے شہر بھر میں 35 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، 7 ہزار رینجز اہلکار تعینات تھے جبکہ پاک فوج ہنگامی صورتحال کے لئے اسٹینڈ بائی رہی۔ پاک فوج کے جوان سارا دن حساس علاقوں میں گشت بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :