کراچی، بابری مسجد کی شہادت نام نہاد بڑی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی
ہفتہ 5 دسمبر 2015 17:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہاد بڑی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ مسلمان 23 برس بعد بھی جنونی ہندوؤں کے ظالمانہ سلوک کو بھلا نہیں سکے۔ ایودھیا کی تاریخی سرزمین پر رام مندر نہیں بابری مسجد ہی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کی دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اگر نریندر مودی بھارت کے 25 کروڑ مسلمانوں کو برداشت کرنے پر تیار نہیں تو انہیں آزادی دے۔ تنازع کشمیر اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو فراموش کرکے خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ حکمران غیر ضروری مصلحت کا شکار ہوکر بے معنی بات چیت میں وقت ضائع نہ کریں۔(جاری ہے)
مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بنیادی تنازعات کے حل سے پہلے برابری کی سطح پر تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔
بھارتی مسلمانوں کے مال و جان اور عزت و آبرو کو جنونی ہندوؤں سے تحفظ دلانا ضروری ہے۔ اقتدار کے نشے میں غرق بی جے پی کے متشدد ہندوؤں سے خیر کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت بھارت کی اسلام دشمنی کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ 23 برس بعد بھی بھارت میں مسلمان اور مساجد محفوظ نہیں۔ تاریخی مسجد کی زمین رام مندر کے لیے نہیں اﷲ کی کبریائی کے اظہار کے لیے ہے۔ جس پر مسلمان اﷲ کا گھر ہی تعمیر کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.