ہربھجن سنگھ کے مشکوک بولنگ ایکشن کا معاملہ دبائے جانے کا انکشاف

بھارتی ڈومیسٹک سیزن میں سپنر کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا،مگر بھارتی بورڈ نے معاملے کو دبا دیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:10

ہربھجن سنگھ کے مشکوک بولنگ ایکشن کا معاملہ دبائے جانے کا انکشاف

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس آف اسپنر ہر بھجن سنگھ کے مشتبہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کا معاملہ دبا دیا تھا، یہ انکشاف میڈیا کی حالیہ رپورٹ میں کیاگیا ، جس کے مطابق 19 نومبر 2014 ء کو راجکوٹ میں گجرات سے وجے ہزار ے ٹرافی کوارٹر فائنل میں پنجاب کے ہربھجن سنگھ کا بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، وہ تیز گیند کرنے کی کوشش میں بازو کو مقررہ حد سے زیادہ خم دیتے تھے، اس کی رپورٹ فیلڈ امپائرز انیل چوہدری اور کے بھارتنا نے میچ ریفری چنموئے شرما کو دی اور ایک کاپی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفیشل بھوپیندر سنگھ کو بھی ارسال کی گئی تھی، اس کے بعد یہ معاملہ دبا دیا گیا ، امپائرز کا خیال ہے کہ ہر بھجن سنگھ ڈومیسٹک میچز میں تواتر سے تیز گیندیں کرتے ہو ئے مقررہ حد عبور کرجاتے البتہ انٹر نیشنل میچز میں احتیاط برتتے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :