انٹرنیشنل گالف چمپئن شپ کا آغاز (کل)ہو گا

ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:48

انٹرنیشنل گالف چمپئن شپ کا آغاز (کل)ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء)انٹرنیشنل گالف چیمپئن شپ (کل) اتوار سے اسلام آباد گالف کلب میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان گالف فیڈریشن (پی جی ایف) کے میڈیا مینجر عابد سعید نے بتایا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے نامور گالفرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے گالفرز یہاں پہنچ چکے ہیں اور ان کے درمیان سات کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔