پی سی بی کی سری لنکا میں بھارت سے مختصر سیریز کی امیدیں اب بھی برقرار

سیریز نہ ہونے کی صورت میں تیارکردہ پلان بی منسوخ کردیا ،براڈ کاسٹرز کو نشریات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:48

پی سی بی کی سری لنکا میں بھارت سے مختصر سیریز کی امیدیں اب بھی برقرار

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سری لنکا میں بھارت سے مختصر سیریز کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں،سیریز نہ ہونے کی صورت میں تیارکردہ پلان بی منسوخ کردیا گیا، براڈ کاسٹرز کو نشریات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا میں مجوزہ سیریز کے انعقاد میں صرف دس دن باقی ہیں جبکہ بھارتی بورڈ کی طرف سے واضح جواب کی بجائے کبھی ہاں اورکبھی نہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی اب تک حکومت کی اجازت کی منتظرہے۔پاک،بھارت سیریز کا انحصار اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اجازت سے مشروط ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی پاک،بھارت سیریز نہ ہونے کی صورت پلان بی تیار کیا تھا ۔مجوزہ پلان کے تحت چارصوبوں اور وفاقی دارالحکومت کی ٹیموں پر مبنی پین ٹنگولر ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجانا تھا تاہم پی سی بی نے پلان بی ختم کردیا ہے اور براڈ کاسٹر کو پاک،بھارت سیریز کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔