ڈی جی سپورٹس عثمان انور کی سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر ظفر الطاف کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:48

ڈی جی سپورٹس عثمان انور کی سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر ظفر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر ظفر الطاف کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر الطاف کی کرکٹ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کرکٹ کو عروج تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ،ڈاکٹر ظفرالطاف کے لواحقین سے اظہارا فسوس کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ مرحوم نے دیگر سرکاری عہدوں پر بھی ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اور لواحقین کو صبرو جمیل دے۔