پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ، پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کراچی کی یو سی 13 سے کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:53

پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ، پہلے غیر سرکاری غیر حتمی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کراچی کی یونین کونسل 13 سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج مکمل ہونے جا رہا ہے۔ اس سللے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے موصول ہونے والے پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق کراچی کی یونین کونسل 13 ملیر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔