داعش نے تین روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:35

داعش نے تین روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے حملوں کی ..
کیلیفورنیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) داعش نے تین روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین برنارڈو میں واقع مزدوروں کے سینٹر پر حملے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری اب داعش نے قبول کرلی ہے۔ داعش کی جانب سے جاری کیے گئے ریڈیو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سین برنارڈو میں واقع مزدوروں کے سینٹر پر داعش کے 2 عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔