کیلیفورنیا فائرنگ واقعے میں ملوث تاشفین ملک کے لیہ کے علاوہ ملتان میں بھی گھر کا انکشاف

ملتان کے حیدری چوک بابر کالونی میں موجود گھر پر کئی ماہ سے تالے لگے ہوئے ہیں،گیٹ پر تاشفین ملک کے والد انجینئر گلزار ملک کے نام کی تختی بھی نصب ہے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:58

کیلیفورنیا فائرنگ واقعے میں ملوث تاشفین ملک کے لیہ کے علاوہ ملتان میں ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معذروں کے مرکز پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تاشفین ملک کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ان کا ا یک گھر لیہ کے علاوہ ملتان کے علاقے حیدری چوک بابر کالونی میں موجود ہے تاہم کئی ماہ سے اس مکان پر تالے لگے ہوئے ہیں اور تاشفین ملک کے والد انجینئر گلزار ملک کے نام کی تختی بھی گیٹ پر لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معذورو ں کے ایک سینٹر میں فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کرنے کے واقعہ میں ملوث خاتون تاشفین ملک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا تعلق بنیادی طور پر لیہ سے تھا تاہم اس کے و الد گلزار ملک نے ایک گھر حیدر چوک بابر کالونی ملتان میں بھی بنا رکھا تھا اور اس گھر میں تاشفین کے اہل خانہ کافی عرصہ مقیم رہے ہیں ۔ محلہ داروں نے حساس ادارے کے اہلکاروں اور میڈیا کے نمائندو ں کو بتایا ہے کہ یہ گھر گزشتہ چند ماہ سے بند پڑا ہے اور اس پر تالا لگا ہوا ہے اس گھر مین کوئی آیا اور نہ کوئی گیا۔ چند ماہ قبل اس گھر میں لوگ رہتے تھے اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں جانتے۔ حساس اداروں نے اس ضمن میں اپنی ایک رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔